South korea military training and halal food for Muslims

Aslamo alaikum I am muhammad saqib from south Korea

الحمداللہ

اللہ پاک کا کرم ہے کہ اللہ پاک نے مجھے اس نیک کام کے لیے چن لیا۔ یہ سب میرے والدین کی تربیت کا اور آپ دوستو بھائیوں اور بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ مجھے فخر ہے کہ آپ سب لوگوں کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ھوتی ھیں کوریا کی 80 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کورین قوانین میں ترمیم کروا دی۔ مسلم امہ کے لیے قانون میں ترمیم کروا کر عالم اسلام کو حلال فوڈ کا تحفہ دیا۔ فوج میں بھرتی اور ٹریننگ کرنیوالے مسلمانوں کو کھانے میں شدید مشکلات تھی ساؤتھ کوریا ایک غیر مسلم ملک ہے اس کا فائدہ دنیا سے جتنے بھی مسلمان ساؤتھ کوریا میں رہتے ہیں سب کو ہوگا یہاں پر فوج کی ٹریننگ ہر بندے کو کرنی پڑتی ہے ہر صورت میں جو بھی یہاں کا نیشنل اور جو بھی یہاں پر مسلم فیملی جو یہاں پر نیشنل ہے ان کے ہر بچے کو جس کی عمر بیس سال ہو جاتی ہے اس کو لازمی کرنی پڑتی ہے
میں نے کوریا میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا ۔ دنیا سے جتنے بھی مسلمان کوریا میں جو نیشنل ہے جو آرمی کی ٹریننگ کرتے ہیں یا تو ان کو حلال فوڈ مہیا کی جائے یا پھر ان کو ٹریننگ معاف کر دی جائے لیکن کوریا کے قانون کے مطابق ہر نیشل مسلم بندے کو آرمی کی ٹریننگ ہر صورت میں لازمی کرنی پڑتی ہے جو کہ آرمی کی ٹریننگ دو سال کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت سے کورین مخالفین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن پختہ عزم ہمت اور حوصلہ جو کہ اللہ پاک کی مجھ پر عنایت تھی کی وجہ سے میں ثابت قدم رہا۔ اور اپنے موقف پر ڈٹا رہا۔ آپ سب لوگوں کا پیار آپ کی دعائیں میرا حوصلہ مزید پختہ کرتی گئی کیونکہ ان کی ملٹری میں جو بھی کھانا پروائڈ ہوتا ہے وہیں کھانا پڑتا ہے اس کام کے لیے انتھک دو سال محنت کرنے کے بعد پائیہ تعمیل تک پہنچا اور ان شاء اللہ جتنے بھی مسلمان ساؤتھ کوریا میں رہتے ہیں ان کے بچوں کو اسکول میں دوپہر کا یا شام کا جو کھانا دیا جاتا ہے اس میں حلال حرام کی تمیز نہیں کی جاتی یہ بھی مسئلہ ان کی حکومت کے سامنے اٹھایا ہوا ہے انشاءاللہ ضرور اس میں بھی ان کی حکومت کوئی اچھا اقدام کرے گی۔pakistan zindabad

South korea military training and halal food for Muslims

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *