Home » EPS TOPIK » Korea re entry for Pakistan 2021

Korea re entry for Pakistan 2021

السلام و علیکم
بہت سارے دوستوں کے میسیجز اور کالز آرہی ہیں کہ سُنا ہے ری انٹری اوپن ہو گئی ہے۔(مطلب ختم ہو گئی ہے) سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ری انٹری پرمٹ ہے کیا۔

کورونا کی وجہ سے کورین ایمیگریشن نے اُن لوگوں کے لیے عارضی قانون بنایا ہوا ہے جو اپنے ملک جا کر واپس آنا چاہتے ہیں۔ جس میں آپکو اپنے ملک جانے اور واپس کوریا آنے کے لیے اجازت نامہ درکار ہوتا ہے۔جس کی کچھ شرائط اور پوائنٹس ہیں اگر اُن میں سے آپ کی کوئی مجبوری ہو تو آپکو اجازت ملتی ہے ۔ اور جو وجہ آپ بتاتے ہیں اسکے ثبوت کاغذی شکل میں آپکو امیگریشن حکام کو مہیا کرنے پڑتے ہیں اور اگر وہ ثبوت قبول کر لیے جائیں تو آپکو ملتا ہے ری انٹری پرمٹ۔

پہلے ری انٹری لگوانے کے لیے امیگریشن آفس جانا پڑتا تھا پھر تقریباً دو ہفتے قبل آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت دے دی گئی لیکن یہ سہولت پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک کو نہیں دی گئی تھی جو آج دے دی گئی ہے۔ جس میں آپکو 4 دن پہلے اپلائی کرنا ہوگا اور اگر آپ ایمرجنسی میں جارہے ہیں مثلاً فوتگی وغیرہ کی صورت میں تو Incheon ایئرپورٹ سے آپکے ڈاکومنٹس مکمل ہونے کے کی صورت میں اُسی دن ری انٹری مل سکتی ہے۔

ری انٹری کا مطلب ہے دوبارہ داخل ہونا۔ اب جو دوست پوچھ رہے ہیں ناں کہ سُنا ہے ری انٹری اوپن ہو گئی ہے تو بھائی لوگ اوپن تو یہ جُون 2020 سے ہے اب باقی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو بھی آن لائن کی سہولت دے دی گئی ہے

نوٹ: (اس انفارمیشن کو سو فیصد مکمل نہیں کہا جا سکتا، اِس پوسٹ کا مقصد ری انٹری ہے کیا اور پاکستان کو آن لائی کی سہولت دے دی گئی بتانا ہے شکریہ)

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے وزٹ کری

Www.hrdkorea.com


Leave a comment

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: